دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ


دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

حکومت نے دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 40 روز کے اندر دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پیش کی جائے اور انہیں وطن واپس لانے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔ وزیراعظم آفس اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے۔دفتر خارجہ کو 40 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ کونسے ممالک بلامعاوضہ رہائی دے سکتے ہیں اور کونسے ممالک جرمانے کے عوض رہائی دیں گے۔وزیراعظم آفس نے ہدایت جاری کی ہیں کہ جن ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں ان سے قیدیوں کی بلامعاوضہ رہائی کی بات کی جائے۔خط کے متن میں شامل ہے کہ جو خاندان جرمانے کی رقوم ادا نہیں کر سکتے، حکومت جرمانہ ادائیگی میں ان کی مدد کرے گی۔وزارت خارجہ کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے بعد دوسرے ممالک میں قید افراد کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ سے رابطہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری