ورلڈکپ 2019: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 جولائی کو اہم مقابلہ ہوگا


ورلڈکپ 2019: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 جولائی کو اہم مقابلہ ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 جولائی کو اہم مقابلہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم نے جیت کے لیے کمر کس لی۔
شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی، پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ دو ہزار انیس کا آخری لیگ میچ کھیلنے کے لیے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم آج آرام کرے گی، پریکٹس کا آغاز کل ہوگا، پاکستان ٹیم نوپوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔



یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا تھا، افغانستان کی جانب سے دیا گیا 228 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
عماد وسیم اور وہاب ریاض نے شدید دباؤ میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے، جب کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری