پاک ایران مابین تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت


پاک ایران مابین تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت

پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تجارتی مذاکرات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران وزرائے تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کم ہے۔ زرعی مصنوعات، فوڈ آئٹمز اور ادویات سے باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح بارڈر ٹریڈ میں پاکستان ایران کو گندم چاول چینی پھل کی برآمد بڑھا سکتا ہے۔

وزارت تجارت اعلامیہ کے مطابق ایران نے یارڈر ٹریڈ کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی اور پاکستان سے پانچ لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان نے ایران سے روڈ اور لوڈ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی وزیر تجارت رضا رحمانی نے کہا کہ ایران ان تجارتی رکاوٹوں کو دور کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے موجودہ باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا۔ دو طرفہ تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

اجلاس میں طرفین کی جانب سے باہمی تجارت کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری