یمن پر سعودی اتحادی افواج کا حملہ، 1 شہید 7 زخمی


یمن پر سعودی اتحادی افواج کا حملہ، 1 شہید 7 زخمی

آل سعود کے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ کرایے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید جبکہ 7 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالے سےخبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے جس کے نیتجے میں ایک عام شہری شہید اور ایک خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب یمنی سرکاری فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آل سعود کے تربیتی مراکزپرزلزال 1 میزائل داغے تھے۔
غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق اب تک یمن میں 91ہزار600 افراد مارے گئے ہیں۔
(ACLED) نے سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے(ACLED) نامی ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور انصاراللہ کے درمیان جنگ کے نتیجے میں رواں سال 11 ہزار 900 عام شہری مارے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 2018 میں 30 ہزار 800 افراد مارے گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری