ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا اعلان


ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بہت جلد چھاپے مارنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

تسنیم نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں تارکین وطن کے خلاف جلد چھاپے مارنے کی کارروائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں کیوںکہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون موخر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن شروع ہونے جا رہا ہے۔

امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ شروع میں ان تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا جن کی ابھی حال میں ہی امریکہ آمد ہوئی ہے۔ تاہم اس آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ہم آہستہ آہستہ تمام غیرقانونی تارکین وطن کے دروازوں پر دستک دیں گے۔

واضح رہے کہ پیو ریسرچ سینٹر کے ایک محتاط اندازے کے مطابق 2017 میں امریکا میں ایک کروڑ 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن آباد تھے جو امریکا کی اس وقت کی آبادی کا 3٫2 فیصد بنتا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری