سعودی حکومت حج وعمرے کی کمائی کو دیگر مسلمانوں کے قتل کیلئے استعمال کرتی ہے، مفتی اعظم
لیبیا کے مفتی اعظم صادق الغاریانی کی طرف سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرے کے زائرین سے حاصل کی گئی کمائی کو سعودی حکومت دیگر مسلمانوں کے قتل کیلئے استعمال کرتی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق لیبیا کے مفتی اعظم نے حج و عمرے کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی ہے۔
مفتی اعظم صاددق الغاریانی کی طرف سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرے کے زائرین سے حاصل کی گئی کمائی کو سعودی حکومت دیگر مسلمانوں کے قتل کیلئے استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین جو پیسہ سعودی حکومت کو دیتے ہیں، اس پیسے کا استعمال کرکے سعودی حکومت دوسرے مسلمانوں کے خلاف جرائم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے لہذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ حج اور عمرے کا بائیکاٹ کیا جائے۔
مفتی اعظم نے اپنے فتوے میں کہا کہ جو افراد پہلے حج یا عمرہ کر چکے ہیں وہ اگر دوبارہ جاتے ہیں تو یہ ثواب نہیں بلکہ گناہ ہوگا۔ ان سے قبل اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مفتی یوسف القرضاوی نے ایک فتوے میں حج و عمرہ نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کو آپ کے حج کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے فتوے میں کہا کہ اصل ذمہ داری جو اللہ نے آپ پر ڈالی ہے وہ ہے اپنے بندوں کے کام آنا۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے پر مسلمان پیسہ خرچ کرنے کی بجائے بھوکوں کو کھانا کھلائیں۔ بیماروں کی تیمارداری اور علاج کریں اور بے گھروں کو گھر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ حج اور عمرے کے زائرین سے حاصل کی گئی کمائی کو سعودی حکومت دیگر مسلمانوں کے قتل کیلئے استعمال کرتی ہے لہذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ حج اور عمرے کا بائیکاٹ کر دیں۔