تیز ترین انٹرنیٹ؛ پاکستان میں 5جی نیٹ ورک کے ٹرائل کی اجازت


تیز ترین انٹرنیٹ؛ پاکستان میں 5جی نیٹ ورک کے ٹرائل کی اجازت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے لائسنس یافتہ آپریٹرز کو پاکستان میں 5جی نیٹ ورک کے ٹرائل کا اختیار دے دیاہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق آج کے دور میں انٹرنیٹ ایک ذرورت بن چکا ہے۔ ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص انٹرنیٹ کا صارف ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے کا اہم ترین پہلو اس کی رفتار ہے۔ اگر انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہ ہو تو انٹرنیٹ استعمال کرنے کا مزہ برباد ہو جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستانی عوام کے لئے ایک خوش خبری ہے۔

پاکستان میں انقلابی ٹیکنالوجی لاگو کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے ضروری تھا کہ ماہرین کو اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے تعاون سے 5 جی نیٹ ورک پر دو روز پر مشتمل ٹریننگ ورک شاپ کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ ورک شاپ کے دوران ٹیکنالوجی کی ترقی، ارتقاء کے مراحل، ٹیسٹ اور مختلف ممالک میں اس کی آزمائش پر غور کیا گیا۔

اس ورک شاپ میں 30 افراد نے شرکت کی جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے اور یہ بھر پور طریقے سے کامیاب رہی۔

اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بطور ریگولیٹر پی ٹی اے کی بہت اہمیت ہے اور اس نے ہمیشہ نئے آئیڈیاز کی آمد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی لائسنس یافتہ آپریٹرز کو پاکستان بھر میں 5 جی کے ٹرائلز کیلئے سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب 5 جی نیٹ ورک سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور شہری زیادہ بینڈ ویڈتھ اور تیز ترین براڈ بینڈ خدمات کا مزہ اٹھا سکیں گے۔

ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاءمیں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

عوام کی جانب سے اس اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اور خصوصا نوجوان طبقہ اپنے کمپیوٹر اور موبائل فونز میں 5 جی انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کے لئے بےچین ہے،

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری