پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا


پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا

پاکستان نے فائنل میچ میں 153 رنز کا ٹارگٹ بارہویں اوور میں پورا کرکے بنگلہ دیش کو باآسانی مات دے دی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ کا فائنل میچ باآسانی جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 153 رنز کا ٹارگٹ بارہویں اوور میں پورا کیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی پارلیمانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز سکورکیے تھے۔

جواب میں پاکستان پارلیمارنی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈاپور نے 53 نمایاں رنز سکور کیے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 101 بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

جس مے جواب میں دوسری جانب پاکستان کے مرتضی محمود نے اکیس سکور دیتے ہوئے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ کپتان زین قریشی اور احمد کنڈی نے دو دو وکٹیں لیں۔

ایک سو دو رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ ہدف چودہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے علی زاہد 36 جبکہ علی آمین گنڈاپور 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنا منٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخر میں فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، ساؤتھ افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل تھیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری