افغانستان: طالبان کا ہوٹل پر حملہ اور پولیس سے جھڑپ، 10 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان نے ایک ہوٹل پر ہلہ بول دیا جس کے بعد ان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اس وقعے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورں کا ایک گروپ بادغیس کے قلعہ نو میں داخل ہوگیا اور ہوٹل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خود کش بمبار دھماکا کرنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔
ہوٹل میں موجود دیگر طالبان جنگوؤں نے ساتھی خود کش بمبار کی ہلاکت کے بعد پوزیشن سنبھال لیں اور پولیس کے 8 اہلکاروں کو قتل اور 7 کو زخمی کر کے ہوٹل پر قابض ہوگئے تاہم افغان فوج نے ہوٹل میں کارروائی کرکے ہوٹل کو طالبان سے خالی کروالیا۔