کرتارپور راہداری منصوبہ؛ پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز


کرتارپور راہداری منصوبہ؛ پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز

کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر پر شروع ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور 13 رکنی پاکستانی اور 8 رکنی بھارتی وفد کے درمیان واہگہ بارڈر پر شروع ہوگیا ہے۔

13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کررہے ہیں جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل کررہے ہیں۔

 دونوں فریق کرتار پور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور بھارت کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد دوسرا دورخوش آئند ہے، امید ہے آج کے مذاکرات کے نتائج اچھے نکلیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اورگرونانک کی سالگرہ پرکرتارپورراہداری کھولی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ سے دربار اور شکر گڑھ نارووال روڈ تک سڑک، انٹری گیٹ اور رہائشی عمارتوں کا قریبا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنےکے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری