ایران، سائنس اور فن کی سرزمین ہے، پاکستانی سفیر


ایران، سائنس اور فن کی سرزمین ہے، پاکستانی سفیر

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سائنس اور فن کی سرزمین ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی فیسٹیول کے موقع پر فردوسی یورنیورسٹی کے حکام کے ساتھ گفتگو کی، جبکہ اس موقع پر عراقی اور افغانی سفیر بھی موجود تھے۔

پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے ایران اور پاکستان کے درمیان ہر قسم کے سائنسی اور ثقافتی تعلقات کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

پاکستانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان سائنسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے ذریعے ایران میں پاکستانی طالب علموں کی پڑھائی کیلئے موقع فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ایرانی طالب علموں کی تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے موقع فراہم کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر رفعت مسعود نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سائنس اور فن کی سرزمین ہے۔ انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقعدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال جیسے افراد نے پاکستان کی ثقافت پر بہت بڑا اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے ایران کے دوسرے بڑے اور مذہبی اعتبار سے سب سے اہم شہر مشہد میں واقع فردوسی یونیورسٹی کے ساتھ اچھے اور تعیمری تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر افغانستان کے سفیر نے فردوسی یونیورسٹی کی سائنسی، ثقافتی اور تحقیقاتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فردوسی یونیورسٹی کے طالب علموں میں سے قریب 30 فیصد کا طالب علم افغانستان کے شہری ہیں اور یہ افغان طالب علم در اصل ایران میں افغانستان کے سفیروں کے طور پر پڑھائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اسی طرح ایران میں تعینات عراقی سفیر نے بھی کہا کہ 750عراقی طالب علم بھی فردوسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اسی لئے عراق اور فردوسی یونیورسٹی کے درمیان تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود، افغان سفیر عبدالغفور لیوال اور عراقی سفیر سعد جواد قندیل نے امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی فیسٹیول کے موقع پر فردوسی یورنیورسٹی کے حکام کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری