پاکستان کے تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی؛ برآمدات کا ہدف پا نہ سکا


پاکستان کے تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی؛ برآمدات کا ہدف پا نہ سکا

19 – 2018 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں قریبا 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے تاہم حکومت برآمدات کے مقرر شدہ ہدف کو حاصل نہ کر پائی۔

تسنیم نیوز نے وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جون 2019 میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران حکومت نے درآمدات کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے اور 18 -2017 کے مقابلے میں درآمدات 9.86 فیصد کم ہوئی ہیں۔
18 -2017 کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات 60.79 ارب ڈالر رہیں جبکہ موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران یہ کم ہو کر 54.79 ارب ڈالر ہو گئیں۔
فرنس آئل، مشینری، بجلی کے آلات، پام آئل اور ٹیکسٹائل کی درآمدات میں کمی کے باعث مقررہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 37.58 ارب ڈالر سے کم ہو کر 31.82 ارب ڈالر ہو گیا۔
دوسری جانب جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 28 ارب ڈالر تھا تاہم پاکستانی برآمدات 22.97 ارب ڈالر تک محدود رہیں لہذا پاکستان 19- 2018 کے دوران برآمدات کے مقرر شدہ ہدف حاصل نہ کر پایا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات 18 - 2017 کے مقابلے میں ایک فیصد کم رہیں جبکہ مقررہ ہدف سے 5.03 ارب ڈالر کے فاصلے پر رہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے برآمدات سے تعلق رکھنے والے شعبوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات کا اعلان بھی کیا تھا لیکن اس کے حوالے سے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے۔
تجارتی ڈویژن کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ تجارت کی شرح کم ہونے اور چین امریکہ تجارتی جنگ کے باعث برآمدات میں کمی آئی۔
اس کے مقابلے میں جون 2019 میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران حکومت نے درآمدات کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے اور 18 -2017 کے مقابلے میں درآمدات 9.86 فیصد کم ہوئی ہیں۔
18 -2017 کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات 60.79 ارب ڈالر رہیں جبکہ موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران یہ کم ہو کر 54.79 ارب ڈالر ہو گئیں۔
فرنس آئل، مشینری، بجلی کے آلات، پام آئل اور ٹیکسٹائل کی درآمدات میں کمی کے باعث مقررہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 37.58 ارب ڈالر سے کم ہو کر 31.82 ارب ڈالر ہو گیا۔
تجارتی خسارے میں 15.33 فیصد کمی پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے تاہم برآمدات کا منجمد رہنا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری