اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر جدید ترین ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے


اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر جدید ترین ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے

سی ڈی اے نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ ٹریفک سگنل لگانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر 20سمارٹ ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سینسر ہونے کے باعث یہ سگنلز خود کار نظام کے تحت سرخ، پیلا اور سبز کا نشان ٹریفک لوڈ کے مطابق روشن کرینگے۔
ٹریفک ماہرین کا کہنا ہے کہ جدیدترین سگنل کے تنصیب سے شہر میں ٹریفک کی آمدورفت میں بہتری آئے گی۔
دریں اثناء سی ڈی اے نے اسلام آباد کے خراب اور مرمت طلب ٹریفک سگنلز کو بھی فوری ٹھیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری