سپاہ پاسداران نے امریکی بحری بیڑے کی ویڈیو جاری کردیں +ویڈیو
سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز میں ایران کے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی پر مبنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بحری بیڑے کی متعدد ویڈیوز جاری کردی ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب دعوی کیا تھا کہ امریکی بحری بیڑے یوایس ایس بکسر نے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
سپاہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون طیاروں نے آبنائے ہرمز میں موجود امریکی بحری بیڑے کی انتہائی قریب سے ویڈیو بنانے کے بعد بحفاظت واپس ہوئے۔
سپاہ پاسداران کے ائیرو اسپیس نےامریکی جنگی بیڑے یو ایس ایس باکسر اور پانچ کشتیوں کے آبنائے ہرمز میں تین گھنٹے مسلسل نظر رکھی، جس کی متعدد ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون طیارے کی سرنگونی پر مبنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی امریکی جنگی بیڑے کی ویڈیو اور تصاویر ثبوت کے طور پر پیش کی جائے گی۔