آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کی۔

 علاوہ ازیں آرمی چیف نے امریکی قائم مقام وزیر دفاع سمیت چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کی، اس موقع پر افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نےامریکی دفاعی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا جہاں ان کا تاریخی استقبال ہوا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں موجود تھے۔

عمران خان نے بھی امریکا میں صدر ٹرمپ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری