پاکستان میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت


پاکستان میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبے سندھ میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑمیں او جی ڈی سی ایل کے کنویں سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ذخائر 3600 میٹر کی گہرائی میں ملے ہیں اور اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے 9 اعشاریہ 12 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ ملے گی جبکہ 530 بیرل یومیہ تیل بھی نکالا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ جس کنویں پانڈی ون سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اس کے 95 فیصد حصص او جی ڈی سی ایل کے پاس ہیں جبکہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہیں۔
عوام نے ان ذخائر کو اللہ تعالی کا پاکستان پر خاص کرم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یقینی طور پر تیل اور گیس کے ان ذخائر کی بدولت پاکستان کی معیشت کو سنبھلنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس قدر کوئلہ ہے کہ ہم سعودی عرب سے زیادہ بجلی بنا سکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری