ایران نے بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ہے، امریکا


ایران نے بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ہے، امریکا

امریکی دفاعی ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے کہا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ہدف کو 1000 کلومیٹر فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل شہاب 3 کا تجربہ کیا ہے جو 1000 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایران کی جانب سے میزائل تجربے کی تصدیق کی۔ وائٹ ہاؤس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ایران میں میزائل تجربے کی خبروں سے آگاہ ہیں لیکن وائٹ ہاؤس حکام نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری