اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ؛ 1 نوجوان شہید متعدد زخمی


اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ؛ 1 نوجوان شہید متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی سرحد کی جانب بڑھتے عوامی مارچ پر اسرائیلی فوج نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کیں اور براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے گولیوں کی بَوچھاڑ اور آنسو گیس کی نہ رکنے والی شیلنگ کے دوران ہمت نہ ہارتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نوجوان کے شہید ہوجانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے اس افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کا ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مظاہرین کے پُرتشدد ہوجانے کے باعث کارروائی پر مجبور ہوئے، مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی۔

واضح رہے کہفلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال 16 فلسطینی بچوں کو بےدردی کے ساتھ شہید جبکہ 1233 بچوں کو زخمی کیا گیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ 30 برس سے اسرائیل کو فلسطین کا قبضہ چھوڑ کر واپس جانے کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ہرجمعے کو احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے تاہم ان مظلوموں کی آواز آج تک او آئی سی کے کانوں تک نہیں پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ صرف گذشتہ ماہ قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں انسانی حقوق کی 2017 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری