پاکستان کی افغانستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت؛ امن کے لئے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دفتر خارجہ پاکستان


پاکستان کی افغانستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت؛ امن کے لئے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دفتر خارجہ پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد حملے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امن کے لئے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے صدارتی امیدوار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
افغانستان میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور افغانستان میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دہشگرد حملہ صدارتی امیدوار امر اللہ صالح پر کیا گیا۔ کابل میں امر اللہ صالح کے دفتر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں بم دھماکے اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری