نیب کو اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل


نیب کو اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل

قومی احتساب بیورو کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے اہم شواہد حاصل ہو گئے ہیں۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس میں نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب نے اسحاق ڈارکیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیا ہے۔
اسحاق ڈار کے اکاونٹس سے ضبط کئے ہوئے 50 کروڑصوبائی حکومت کومنتقل کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت اسحاق ڈارکا بنگلا بیچ کررقم خزانے میں جمع کرائےگی۔ واضح رہے کہ ،نیب کے مطابق بنگلے کی موجودہ مالیت 12 سے 15 کروڑ روپے ہے۔

دوسری جانب نیب لاہور کی ٹیم نے شریف گروپ آف کمپنیز کے دفتر پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد نیب لاہورکی ٹیم نے شریف گروپ آف کمپنیز کے دفتر پر چھاپہ مارا اور دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے چودھری شوگر ملز اور او ررمضان شوگرملزکا ریکا رتحویل میں لے لیا،نیب نے کارروائی میں حمزہ بورڈ،شریف فیڈزاوردیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔

خیال رہے کہ ریکارڈ میں بےنامی کمپنیوں کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری