شمالی کوریا کا ایک ہفتے کے دوران بلاسٹک میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ


شمالی کوریا کا ایک ہفتے کے دوران بلاسٹک میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے اپنی مضبوط دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران دوسرے بلاسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور شارٹ رینج بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جسے شمالی کوریائی ملٹری دفاعی سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریائی حکومت نے اس سے قبل میزائل تجربے کے بعد مزید میزائل تجربات کرنے کا عندیہ کا دیا تھا، شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں بیلسٹک میزائیل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کے لیے جوئنٹ چیف آف اسٹاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل 155 میل (250 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا جو ’’مشرقی سمندر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دوسری جانب جاپانی وزیراعظم نے مشرقی سمند رمیں کوریائی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ چھ روز قبل شمالی کوریائی حکومت نے کم فاصلے پر مار کرنے والے دو شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا، جس میں سے ایک نے 690 کلومیٹر جبکہ دوسرے میزائل نے 430 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
خیال رہے کہ علاوہ ازیں پچھلے 13 سال میں شمالی کوریا امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 5 ایٹمی تجربات کر چکا ہے اور اس کو اپنا حق مانتا ہے۔
ایٹمی تجربات کے علاوہ آئے دن شمالی کوریا بیلسٹک میزائیل کے تجربات کر کے امریکا کے سامنے اپنا عزم اور اپنی نظر میں امریکا کی اہمیت پوری دنیا کے سامنے عیاں کرتا رہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری