امریکی حکام ''محمد جواد ظریف'' کی منطق سے خوف زدہ ہیں، سیدعباس موسوی


امریکی حکام ''محمد جواد ظریف'' کی منطق سے خوف زدہ ہیں، سیدعباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے محمد جواد ظریف پر پابندی لگانے کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جواد ظریف کی منطق سے سخت خائف ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ امریکا محمد جواد ظریف کی منطق اور ان کے ماہرانہ مذاکرتی انداز سے سخت خائف ہے۔
سید عباس موسوی نے امریکی حکام کی جانب سے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندی لگانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کی حماقت کی حد یہ ہے کہ وہ کبھی محمد جواد ظریف کو بے اختیار وزیرخارجہ کہتے ہیں اور کبھی ان پر پابندیاں عائد کرتے ہیں۔ اصل میں امریکی حکام ایرانی وزیرخارجہ کی منطق اور ماہرانہ مذاکرتی انداز سے خائف ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری