بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی


بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں،سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کی اس وارننگ کے بعد صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سسٹم بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آج سے داخل ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران صوبے کے اضلاع لسبیلہ، پنجگور، خاران، واشک، خضدار، قلات اور آواران میں بارشوں کا امکان ہے اور آئندہ دو سے تین روز تک یہ سسٹم صوبےکے شمالی علاقوں تک پہنچ جائے گا اور ژوب ،شیرانی، بارکھان و موسیٰ خیل میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بعض مقامات پر شدید بارش سے سیلاب اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری