شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ
ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے شاہد خاقان سے کہاکہ وہ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکے ۔
شاہد خاقان نے کہا،وہ اپنی وکالت خود کریں گے، وہ نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھائیں گے بس کچھ وقت چاہیے۔