سعودی عرب کے حساس مقامات پرخوفناک حملے کئے جائیں گے، یمنی وزیر دفاع


سعودی عرب کے حساس مقامات پرخوفناک حملے کئے جائیں گے، یمنی وزیر دفاع

یمنی وزیردفاع نے اتحادی افواج کے تازہ ترین حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود یمنی فوج کے مزید خوفناک حملوں کا انتظار کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزیردفاع نے سعودی اتحادی افواج کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اتحادی افواج کے حساس مقامات پر خوفناک اورہوشربا حملے کئے جائیں گے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے امریکی اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے اب سعودی عرب کے اہم مراکز پر حملے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا یمنی ڈرون طیارے اور میزائل ہمہ وقت ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری