تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی حزبِ اختلاف کے لیے سبق ہے: عثمان بزدار


تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی حزبِ اختلاف کے لیے سبق ہے: عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی پوری حزبِ اختلاف کے لیے سبق ہے، اپوزیشن انتشار کی سیاست سے توبہ کر لے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکامی نے ثابت کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، اپوزیشن کی جانب سے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے بہترین اور جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری