عمران خان اور مودی اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں، ٹرمپ


عمران خان اور مودی اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'مجھے لگتا ہے عمران خان اور مودی اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، اور ان کے خیال میں دونوں ہی زبردست انسان ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش قبول نہیں کی ہے، یہ مودی پر منحصر ہے جب کہ میں اس حوالے سے پاکستان سے بات کرچکا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان مسئلہ حل کرنے کے لیے مدد کی جائے تو میں ثالثی کا کردار ادا ضرور کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب حمزہ بن لادن کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ وہ امریکا کو دھمکیاں دیتا تھا۔  

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا کامیاب دورہ کیا جس میں انہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے عمران خان کو  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر وہ اب بھی برقرار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو اب تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری