کراچی: 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان سے ٹریفک کی روانی میں بہتری


کراچی: 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان سے ٹریفک کی روانی میں بہتری

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے دوران ساڑھے 5 کروڑ روپے کے چالان کیے اور ڈھائی لاکھ موٹر سائیکلیں تحویل میں لیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین توڑنے والوں کیخلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس کے دوران موٹر سائیکل چلانے والوں کو سستے داموں ہیلمٹ بھی فراہم کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے ضلع ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سٹی ، ملیر اور کورنگی ڈسٹرکٹ میں ایک ماہ میں چالان کی مد میں 5کروڑ 48 لاکھ 48ہزار 700 روپے جمع کیے۔

پولیس نے صرف 10 روز میں رانگ وے پر ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے اور ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کے خلاف 3لاکھ 65ہزار روپے سے زائد کے چالان کیے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط بھی کی گئیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ایک ماہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کی مد میں آج تک اتنی بڑی رقم جمع نہیں کی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری