افغانستان کے خلاف امریکی صدر کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی


افغانستان کے خلاف امریکی صدر کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں افغانستان فتح کرسکتے ہیں!۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں شکست سے دو چار امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر اس ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کررہا ہوں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے پہلےپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احتجاج کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے؛ یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام اس ملک سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری