ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی


ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم میں ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنوں کو 11,11 سال قید کی سزائی سنائی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت نے پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں عدنان اور شہزاد کو 11,11سال قید کی سزا سنادی ہے۔
واضح رہے کہ مجرموں کیخلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی پر اس وقت تک قابونہیں پایا جاسکتا ہے جب تک غیرقانونی اسلحے کا سد باب نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ کھبی کبھار غیرقانونی اسلحے کے غیرخلاف مہم شروع کی جاتی ہے لیکن حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آتاہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری