برطانیہ میں پہلی بار باحجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ جیت لی + تصاویر


برطانیہ میں پہلی بار باحجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ جیت لی + تصاویر

برطانیہ میں پہلی بار ایک مسلم لڑکی خدیجہ ملاح نے حجاب پہن کر ناصرف گھڑ دوڑ میں حصہ لیا بلکہ ریس بھی جیت لی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک مسلم لڑکی خدیجہ ملاح نے حجاب کو قید، مشکل اور معذوری سمجھنے والے لوگوں کو انتہائی خوبصورت جواب دی ہے۔
18 سالہ برطانوی شہری خدیجہ ملاح نے گُڈ وُڈ میں منعقد گُھڑ دوڑ کے 'مگنولیا کپ' میں حجاب پہن کر ناصرف حصہ لیا بلکہ میدان بھی مار لیا۔


تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس دوڑ میں سابق اولمپکس سائیکلسٹ وکٹوریا پینڈلٹن اور ووگ ولیمز سمیت 10 کھلاڑیوں سے شاندار مقابلہ کر کے جیت اپنے نام کر لی۔

خدیجہ کہتی ہیں کہ انہوں نے یہ دوڑ جیتنے کے لیے کئی راتیں جاگی ہیں، جب کہ دلچسپ بات یہ ہے اس مقابلے میں حصہ لینے سے 4 ماہ قبل تک وہ گھوڑے پر بیٹھنا بھی نہیں جانتی تھیں۔
صرف 4 ماہ کی انتھک محنت کے صلے میں ان کو یہ شاندار کامیابی نصیب ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں جو کچھ کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ بھروسہ نہیں کر پاتی کہ وہ اپنی ترجیحات کو چھوڑے بغیر سب کچھ کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لڑکیوں کے لیے روایتی سوچ رکھی جاتی ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کے شوق اور خواب کو پورا نہیں کر پاتی ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ میں اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں یہ سمجھ ہے کہ خواتین کیا کر سکتی ہیں اور وہ کس میں بہترین ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ کی ویمن اسپورٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیوں کے لیے خدیجہ جیسی رول ماڈل ہونا ضروری ہے تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ وہ بھی اپنے خواب پورا کر سکتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری