مقبوضہ وادی میں مزید 28 ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ
بھارت سرکار نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے 28 ہزار سے زائد مزید فوجی اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر رہا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری کی 280 سے زائد مزید کمپنیاں سری نگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں میں تعینات کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں میں زیادہ تر بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی کمپنیااں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ وادی کا دورہ کیا تھا انہوں نے وہاں صورت حال کا جائزہ لینے کے علاوہ سینئر افسروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان کی نئی دہلی واپسی کے فوراً بعد مقبوضہ علاقے میں مزید بھارتی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی مطابق بھارت نے پیرا ملٹری کے مزید دس ہزار اہلکار مقبوضہ علاقے میں بھیجے تھے جبکہ اب مزید اٹھائیس ہزار اہلکار علاقے میں روانہ کیے جا رہے ہیں۔