امریکی ریاست میں دہشتگرد حملہ، 20 افراد ہلاک متعدد زخمی +تصاویر


امریکی ریاست میں دہشتگرد حملہ، 20 افراد ہلاک متعدد زخمی +تصاویر

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال وال مارٹ میں نامعلوم حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو میں ایک شاپنگ مال وال مارٹ میں نامعلوم حملہ آورA-K47 رائفل لیکرداخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

واقعہ پر ردعمل میں امریکا کےصدر ٹرمپ نے کہا کہ بری اطلاعات آرہی ہیں۔ کئی لوگ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے گورنر ایبٹ سے بات کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے واقعہ کو بےرحم تشدد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جارہی ہے۔ ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم کے اشارے ملے ہیں۔ ملزم کا نام پیٹرک بتایا جا رہا ہے جب کہ اس کا تعلق امریکی ریاست ڈیلس سے ہے۔

پولیس نے کل تین مشتبہ افراد کوحراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری