کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ؛ بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ؛ بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، آرتیکل 37 کے خاتمے ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، 1لاکھ 80 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی اور کرفیو نافذ کرنے کے تناظر میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔
دفترخارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مقبوضہ کشمیر کی بدتر صورتحال پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
اسی طرح پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر سے کشمیری رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی اور مقبوضہ وادی میں مواصلاتی سروسز کی معطلی پر بھی سخت احتجاج کیا۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے تمام حالیہ اقدامات واپس لے اور اسیر رہنماوں کو فی الفور رہا کرے۔
سیکریٹری خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی تمام قرار داددوں پر عمل در آمد کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے صدارتی آرڈیننس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری