بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا: ملیحہ لودھی


بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا سے ملاقات ہوئی، ملیحہ لودھی نے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کروائے، بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو پھر وہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کو حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت جو بھی کر لے حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری