ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا


ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو تجارت کے فروغ، خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کی منظوری دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اعلامیہ کے مطابق قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے سات لاکھ 50 ہزار ڈالر ٹیکنیکل سہولت کے لیے سپورٹ پیکچ کی بھی منظوری دی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ٹیکس نیٹ بڑھانے اور بجلی و گیس کے نرخ میں اضافے سے گردشی قرضے میں کمی ہوگی۔

یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد و تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری