کراچی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، لشکرجھنگوی کے متعدد دہشت گرد گرفتار


کراچی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، لشکرجھنگوی کے متعدد دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسزنے ، لشکرجھنگوی کے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران لشکر جھنگوی،موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے کارندوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا برآمد کرلی،جبکہ 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے میں پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپے کے دوران 3 ملزمان یعقوب خان، شیراز اور شہریار کو گرفتار کر لیا جبکہ طاہر خان اور زاہد عرف کچی عرف کچکول فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گروہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 جولائی کو سمن آباد کے علاقے میں چائے کے ہوٹلوں پر ڈکیتی ہوئی اس دوران گشت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے جس پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالجبار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا جبکہ ملزمان فرار گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈکیت گینگ مرکزی سڑکوں، شاپنگ مال، ہوٹل اور پٹرول اور سی این جی پمپ پر ڈکیتیاں کرتے تھے،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، دریں اثنا سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپے کے دوران ملزم خان بادشاہ عرف خان باچہ ولد بخت زادہ کو گرفتار کر کے ملزم سے نائن ایم ایم پستول 4رائونڈ 5لاکھ روپے بینک سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ ملزم شریف اللہ بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے اندرسے ایک نائن ایم ایم پستول،5رائونڈ اور دو لاکھ روپے بینک سے لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی، ملزم شریف اللہ ایس پی چوہدری اسلم پر خوکش حملہ آور کا بھائی ہے،گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے دوستوں، شریف اللہ اور اختر حبیب کے ساتھ مل کر24جولائی کو تجی بینک میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کروانے والے گروہ کے دو کارندوں عمیر شیخ اور جمیل جاگرانی کو گرفتار کر لیا،ایس پی جمشید زوبیر نذیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سولجربازار اور برگیڈ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پرکارروائی کی گئی۔

 اندرون سندھ سے کراچی میں آکر کم عمر بچوں سے موٹرسائیکل چوری کرواتے تھے، ملزمان کے قبضے سے 21چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے 6بچوں کوآلہ کار بنایاہواتھا جن کی عمریں 8سے بارہ سال کے درمیان ہیں،چوری کی گئی موٹرسائیکلیں ٹرک کے ذریعے بلوچستان منتقل کی گئیں،علاوہ ازیں پولیس نے مویشی منڈی کے قریب سے دو پاکٹ مار خواتین پروین اور مکوڑی ، دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل لفٹر،ریتی بجری کی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، رقم،موبائل فون، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ریتی سے بھرے تین ڈمپر اور دیگر مشینری تحویل میں لے لی، خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود رشید آباد پہاڑی علاقے میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران 25مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری