کشمیریوں کے حمایت میں تہران میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے احتجاج + تصاویر
مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال پر ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ وادی کی ابتر صورت حال پر ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارت کی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے تہران میں موجود بھارتی ایمبیسی کے سامنے شدید نعرے بازی کی اور عالمی قوتوں سے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے خلاف وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اور گذشتہ چار روز سے ناصرف کرفیو نافذ ہے بلکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
ایسے حالات میں کشمیری شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ان کو اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے۔