یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج نےامریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد کرایے کے اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

 المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل کے نشانہ بازوں نے صوبہ حجہ میں اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جیزان میں سعودی کیمپ کو بدر1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا جب تک یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک یمنی فوج کے جوابی حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی حکام ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری