پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کا داماد گرفتار کرلیا


پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کا داماد گرفتار کرلیا

سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی لاہور کی عدالت میں پیشی کے دوران ملنے کے لیے آنے والے ان کے داماد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فیصل آباد پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کے داماد شہر یار کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

رانا ثناء کے داماد شہریار کی گرفتاری کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات کیس کی لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی ویڈیو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دیگر ملزمان کو بھی وکیل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری