ایران کا مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار


ایران کا مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل فوجی نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 حسین امیرعبداللهیان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی خواہشات اور مفادات کے مطابق چاہتا ہے اور ہر قسم کے پر امن حل کے طریقے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی  اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پیش کرنا ضروری ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری