یمنی سیکیورٹی فورسزنے ابراہیم بدرالدین الحوثی کے قاتل گرفتار کرلئے


یمنی سیکیورٹی فورسزنے ابراہیم بدرالدین الحوثی کے قاتل گرفتار کرلئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما ابراہیم بدرالدین الحوثی کے قاتلو کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما کے قتل میں ملوث متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
یمنی فوج کا کہناہے کہ الحوثی کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے قتل کیا۔
واضح رہے کہ بروزجمعہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی کو شہید کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ یمن میں جاری سعودی حملوں میں اب تک ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں اکثریت شہریوں کی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں اب تک 33 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ملک کی مجموعی آبادی کا دو تہائی حصہ یعنی 2 کروڑ 41 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جس کو دیکھتے ہوئے یمن کو دنیا کا بدترین بحران قرار دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری