امریکا، یورپ، سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں عید الاضحی
امریکہ، یورپ، سعودی عرب، فلسطین، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ، یورپ، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے اور مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، فلسطین، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، افغانستان، برطانیہ سمیت یورپی ممالک اور امریکا میں بھی نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی روش قائم رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید اور حج کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایران، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں مسلمان کل عیدالاضحیٰ منائیں گے۔