پنجاب میں صفائی اور صاف پانی کا نظام بہتر بنایا جائے گا، بزدار


پنجاب میں صفائی اور صاف پانی کا نظام بہتر بنایا جائے گا، بزدار

وزیر اعلیِ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ بھرمیں صفائی،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیِ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس پر مجموعی طور پر 25ارب روپے خرچ ہوں گے،پروگرام کے تحت صفائی،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائیگا۔

عثمان بزدار کی زیرِ صدارت وزیراعلی ہائوس میں اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے ہر شہر اور دیہات کی ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر فعال سیوریج اسکیموں کو بھی بحال کیا جائے گا، صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری