بھارتی وزیرخارجہ ناکام؛ چین مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف پر قائم


بھارتی وزیرخارجہ ناکام؛ چین مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف پر قائم

چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کوایک بار پھر مسترد کردیا جس سے بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ چین ناکام ہوگیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر چینی قیادت کو راضی کرنے کیلئے بیجنگ پہنچے،جہاں انہوں نے چینی نائب صدر وانگ کی شن اور وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

تاہم بھارتی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب کو راضی کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور چین مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف پر قائم رہا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے بھارتی فیصلے کی شدید مذمت کی۔

چینی رہنماؤں نے ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت سرحدوں کے معاملے پر احتیاط رہے۔ لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانا چین کی علاقائی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کو اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کا وکیل قرار دے دیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری