بحرین کا جدید ترین دفاعی نظام پیٹریاٹ خرید نے کا اعلان


بحرین کا جدید ترین دفاعی نظام پیٹریاٹ خرید نے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ نے امریکا سے جدید ترین دفاعی نظام پیٹریاٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی شاہی حکومت نے امریکا سے پیٹریاٹ دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی نظام بنانے والی کمپنی ''ریتھیون'' کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت کے ساتھ ان کا معاہدہ طے پایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جن میں سے سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی خریداری کی ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے خریدے گئے اسلحے میں جنگی بحری جہاز، پیٹریاٹ ایئر اور میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں فسادات اور اختلافات بڑھا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری