امریکا کے کہنے پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کردی ہے، مشاہد حسین سید
سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت کے واضح اشاروں کے بعد ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کردی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ، امریکہ نے بھارت کوآنکھ ماری ہے جس کی وجہ سے یہ کام ہواہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ 71کے بعد مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ، سلامتی کونسل میں اس لئے گئے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا چاہتاہے کہ پاکستان افغانستان میں کردار ادا کرے تواسے بھی اس مسئلے پر کردار اداکرناہوگا کیونکہ بھارت نے مشرقی محاذ گرم کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو حمایت کے واضح اشارے دیے ہیں جس کی وجہ سے یہ کام ہواہے۔