اعصابی جنگ اور خطے میں منافقت کا خاتمہ ہوچکا ہے، ایرانی نیول چیف


اعصابی جنگ اور خطے میں منافقت کا خاتمہ ہوچکا ہے، ایرانی نیول چیف

اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری مسلح افواج کے سربراہ حسین خانزادی کا کہنا ہے کہ اعصابی جنگ اور خطے میں منافقت کا خاتمہ ہوچکا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطے میں عالمی جہاز رانی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کےلیے ایرانی پالیسی کو نظر انداز کیا گیا۔

نیول چیف حسین خانزادی نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی پانیوں میں عالمی فورسز کی موجودگی کے خطے کی سلامتی پر سنگین مضمرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جزیرہ کیش میں غوطہ خوری کے عالمی مقابلے کی اختتام تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی آزاد اقوام آج اپنے مفادات کے لیے زیادہ بیدار ہیں۔

ایرانی نیول چیف ایڈمرل حسین خانزادی نے خطے میں دیر پا امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پانیوں میں اجتماعی امن دوستی، تعاون، سمندر کے کنارے آباد ممالک کے مشترکہ فہم سے ممکن ہے۔ دنیا کی متکبر ریاستیں اپنے مفادات کے حصول کے لیے خطے کے ممالک کو استعمال کرتی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری