امام خامنہ ای کا مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان
امام خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کے پرمسرت موقعے پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام خامنہ ای نے عید سعید قربان اور غدیر کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 1070 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "رئیسی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 1070 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔