مظلوم کشمیریوں کی حمایت، کینیڈا کا سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار


مظلوم کشمیریوں کی حمایت، کینیڈا کا سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرلوں، 3 سابق بریگیڈئیروں اور انٹیلی جنس کے 2 افسروں کو ویزے دینے سے انکار کیا۔
کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا تھا تمام سابق افسر مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، اس لئے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے۔

یاد رہے کہ کشمیر کی وادی میں زندگی سسک رہی ہے، بلک رہی ہے اور سنسان سڑکوں پر ہر جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ کاروبار زندگی بند اور موبائل فون، لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔
کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں جب کہ اسکول، کالجز اور جامعات مکمل طور پر بند ہونے سے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔
دوسری جانب مودی سرکار دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ کشمیر میں سب ٹھیک ہے اور آرٹیکل 37 کا خاتمہ بھی کشمیریوں ہی کی بھلائی کے لئے کیا گیا ہے۔
درحقیقت، بھارت نے کشمیریوں کی زندگی حرام کر رکھی ہے۔ 19 دن سے فاقہ کش کشمیری کرفیو کے نام پر گھروں میں قید ہیں اور فقط ایک ہفتے کے دوران وادی میں اس قدر گرفتاریاں کی گئی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی جیلیں تک بھر گئی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری